حضرت عیسیٰ مسیح نے کس دن ہیکل کو صاف کیا؟

متی 12:21 – ”کیا حضرت عیسیٰ مسیح نے اُس دن ہیکل کو صاف کیا جس دن وہ یروشلیم میں داخل ہوئے (متی 12:21)یا اگلے دن (مرقس1:11-17)؟اور انجیر کے درخت کو کب لعنت کی (دیکھئے مرقس12:11)؟“

تاریخی ترتیب یوں ہے:

پہلا دن: حضرت عیسیٰ مسیح ایک گدھی کے بچہ پر یروشلیم میں داخل ہوتے ہیں،مختصراً ہیکل کا دورہ کرتے ہیں،اور رات بسر کرنے کے لئے بیت عنیاہ چلے جاتے ہیں۔

دوسرا دن: حضرت عیسیٰ مسیح صبح جلدی اُٹھتے ہیں،اور یروشلیم جاتے ہوئے انجیر کے درخت پر لعنت کرتے ہیں اور پھر ہیکل کو صاف کرتے ہیں۔

مرقس او رلوقا میں تو یہ بات واضح ہے مگر متی ہیکل کی صفائی کو یروشلیم میں فاتحانہ داخلے اور انجیر کے درخت پر لعنت کے درمیان رکھتا ہے۔ اِس کا سادہ سا حل یہ ہے کہ متی کی انجیل تواریخی اعتبار سے اِتنی سخت نہیں ہے،بلکہ موضوعاتی ہے جو ابتدائی سوانح ِ حیات کی ایک عام خصوصیت ہوتی تھی۔وہ فاتحانہ داخلے اور ہیکل کی صفائی کے دو مربوط واقعات کو اکٹھا ملانا چاہتا تھا اور اِس لئے انجیر کے درخت کے غیر متعلقہ واقعے کو بعد میں ڈال دیا۔ملاحظہ کیجیے کہ متی میں نہ تو ہیکل کی صفائی کا واقعہ اور نہ ہی انجیر کے درخت کا واقعہ واضح او رترتیب کی زبان سے شروع ہوتاہے (’پھر‘،’اُس کے بعد‘،وغیرہ)۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *