زناکاری کی کڑی آزمائش

گنتی 11:5-31 – کیا یہ زناکاری کی کڑی آزمائش کڑوا پانی غیر سائنسی نہیں؟“

جدید اور سائنسی لوگوں کو یہ آزمائش بہت عجیب معلوم ہوتی ہے۔تاہم،وہ جو خُدا تعالیٰ کی قوت کو جانتے ہیں اور وہ یہ جانتے ہیں کہ وہ معجزات کرنے کے قابل ہے،اُن کے لئے اِس اقتباس میں کوئی مشکلات نہیں ہیں۔

دراصل جب زناکاری کے الزامات کے ساتھ نمٹنے کے لئے دوسرے طریقوں کا موازنہ کیا جا تا ہے،تو یہ عمل خُدا تعالیٰ کے رحم کو ظاہر کرتا ہے۔جبکہ یہاں پیش کئے گئے اعمال بہت شدیدمعلوم ہوتے ہیں اور اُس عورت کے لئے بہت سخت ہو ں گے جس پر ایک ناراض شوہر کا زناکاری کا لگایا ہوا الزام تھا اور اُس کے جرم یا معصومیت کی کوئی گنجائش نہیں تھی جس کا اظہار کیا جاتا۔ وہ کاہن کے پاس لے جائی گئی
(آیت 15)جو بالآخر ایک رحم کا عمل ہے،کیونکہ قانون اِس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ شوہرجب اُسے بے وفائی کا شک ہوتو اپنی مرضی سے اپنی بیوی کو پیٹے۔ پورے ایشیا اور مشرق ِ وسطیٰ میں عورتیں محض دوسرے مردسے ناشائستہ تعلق کے شک میں بغیر کسی جانچ پرکھ کے عزت کی خاطر اکثر ماری جاتی ہیں۔

اگلی آیات (آیات 25,21,16) میں خُدا تعالیٰ کے کردار پر باربار یہ دکھانے کے لئے زور دیا گیاہے کہ یہ عمل نہ تو محض جادو کا ایک ہتھیار تھا اور نہ ہی محض دباؤ ڈالنے کا ایک نفسیاتی آلہ تھا۔یہ خدا کا کام تھا۔

ایسی بہت سی احادیث ہیں جو جادو ئی غیر سائنسی توہمات کی حوصلہ افزائی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔بخاری فرماتے ہیں کہ نبی کریم پر بالوں اور زرگُل سے جادو کیا گیا تھا (جلد 4،کتاب54،نمبر 490)۔صحیح مسلم 5254.26کے مطابق،نبی کریم نے کہا،”تم میں سے جوعلاج کے لئے خاص الفاظ پڑھ کر اپنے بھائی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے تو وہ ایسا کرے۔“صحیح بخاری کے مطابق،کسی شخص کو بھی بُرے خواب کے بعد اپنے آپ کو اِس کی بُرائی سے بچانے کے لئے اپنی بائیں جانب تھوکنا چاہئے۔1 حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اللہ کے پیغمبر نے مجھے حکم دیا کہ مجھے بُری نظر سے بچنے کے لئے خاص الفاظ کا استعمال کرنا چاہئے۔“2 نبی کریم نے ایک بچے کو روتے ہوئے دیکھا اور تجویز کیا کہ اُسے بُری نظر سے بچانے کے لئے کسی تعویذکرنے والے کو تلاش کریں۔ 3

  1. Sahih Bukhari 9.87.124
  2. Sahih Muslim, 26.5448, 26.5447.
  3. Al-Muwatta, 50.2.4

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *