بعشا کا انتقال کب ہوا؟

1 -سلاطین33:15 – ”یہاں لکھا ہے کہ بعشا نے آسا بادشاہ کے سلطنت کے 26ویں سال میں وفات پائی لیکن 2 -تواریخ 1:16
میں لکھا ہے کہ وہ 36ویں سال میں بھی ابھی تک زندہ تھا۔“

جس عبرانی لفظ کا ترجمہ ”سلطنت“ کیا گیاہے وہ”ملکوت“ ہے جو ”سلطنت“ کی بجائے ”قلمرو“ یا ”بادشاہت“کے عام معنوں کے لئے استعمال ہوا ہے۔1. اِس لحاظ سے چند علما ئے کرام یہ نتیجہ اَخذ کرتے ہیں کہ آسا کے دورِ حکومت کا یہ 36ویں سال آسا کے تخت پر بیٹھنے(910ق م) سے شمار نہیں ہوتا بلکہ اُس کی بادشاہت یا قلمرو کے بننے کے وقت سے جب آسا کی بادشاہت اسرائیل سے جدا ہوئی
(930ق م)جو 1 -سلاطین کے ساتھ ہو بہو مطابقت رکھتا ہے۔دوسرے یہ تجویز کرتے ہیں کہ یہ نقل نویس کی غلطی ہے اور اصلی عدد 16ہے؛ کیونکہ عبرانی ابجدی ترتیب سے ’3-‘ اور’1-‘میں فرق بہت معمولی ہے۔ایک کاتب بڑی آسانی سے ایک مسخ شدہ حرف کو غلط پڑھ سکتا تھا۔
قرآن او رکتاب مقدس میں کاتب کی معمولی نقل کی غلطیوں کی پوری وضاحت کے لئے دیکھئے مضمون، توریت شریف،زبور شریف،
انجیل شریف اور قرآن میں نقل نویسی کی غلطیوں کے معمولی اختلافات۔
.

  1. اِس استعمال کی مثالیں جاننے کے لئے دیکھئے،2 -تواریخ 1:1،17:11؛30:20؛نحمیاہ 35:9؛آستر14:1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *