کیا یعقوب او رپولُس ایک دوسرے سے تضاد رکھتے ہیں؟

کیا ایمان او راعمال کے بارے میں یعقوب اور پولُس ایک دوسرے کے ساتھ تضاد نہیں رکھتے؟“

بہت سے نقادیہ ظاہر کرنے کے لئے پولُس اور یعقوب کی تحریروں میں سے مخصوص آیات کا انتخاب کرنا پسند کرتے ہیں کہ یہ ابتدائی مسیحی قائدین آپس میں اختلاف رکھتے تھے۔تاہم،اگر آپ پورے نئے عہد نامے سے واقف ہیں تو یہ دلیل ردّ ہوجاتی ہے۔یعقوب اور پولُس
ایک سی انجیل پر ایمان رکھتے تھے اور اُسی کا اُنہوں نے پرچار کیا،اُنہوں نے محض اُن لوگوں کی ضرورت کے مطابق مختلف حصوں پر زوردیا جنہیں وہ لکھ رہے تھے۔ یہ وہ باتیں ہیں جن پر وہ دونوں ایمان رکھتے تھے:
شریعت اچھی ہے مگر اِس سے ہم نجات حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ کُلّی طور پر اِس کی فرماں برداری نہیں کر سکتے۔تاہم،خدا نے نجات کے اپنے ذریعے کو ظاہر کیا جو یسوع کے وسیلے کفارے اور صلح صفائی ہے۔ ہمیں ایمان اور توبہ کے ذریعے اور ایک شاگرد بننے سے خُدا کی طرف سے نجات کی بخشش کو قبول کرنا ہے۔ بھلائی کے کام حقیقی ایمان کی ایک ضروری علامت یا نشان ہیں۔اگر کسی شخص کا ایمان بھلائی کے کام پیدا نہیں کرتا تو اِس کا مطلب یہ ہے
کہ وہ ایک حقیقی ایمان نہیں تھا(اور اُسے نہیں بچائے گا)۔اِس لئے ایمان او رکام دونوں ضروری ہیں مگر ایمان بنیادی چیز ہے۔چونکہ نجات
حضرت عیسیٰ مسیح کی ہماری خاطر کفارے سے ملتی ہے،اِس لئے نجات کو شریعت کے ذریعے سے حاصل کرنے کی کوشش کرنا بنیادی طور پر حضرت عیسیٰ مسیح کی مفت بخشش کا اِنکار کرناہے۔

پولُس اور یعقوب دونوں کی تحریریں اِس بات سے مطابقت رکھتی ہیں۔جس طرح نقاد الزام لگاتے ہیں کیا واقعی پولُس شریعت سے نفرت کرتا ہے؟آئیے!…

خدا نے ہیرودیس کو معصوم بچوں کو قتل کرنے کی اجازت کیوں دی؟

متی 16:2 – ”جب یسوع بچ گیا اور ہیردویس بادشاہ نے دوسروں کو قتل کروایا، تو خدا نے معصوم بچوں کو کیوں نہ بچایا؟“

ہم یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ کیوں خدا نے ہٹلر، پول پاٹ، سٹالن یا دوسروں کو کیوں نہ روکاجنہوں نے بہت سے معصوم لوگوں کو جن میں بچے بھی شامل تھیقتل کیا؟ دُنیا ہماری ثقافت کے گناہ کے اثرات منعکس کر رہی ہیں، اور ہم میں سے کوئی بھی گناہ سے مبرا نہیں۔ خدا گناہ کے فطری اثرات کی اجازت دیتا ہے تا کہ ہم اُنہیں محسوس کر کے اِس بات سے آگاہی حاصل کر سکیں کہ انسانیت کے ساتھ بنیادی طور پر کچھ غلط ہے، اور ہم اپنی غلط راہ کا احساس کر سکیں، توبہ کریں، اور خدا کو اجازت دیں کہ وہ ہمیں بدلے۔ اگر خدا سادہ طور پر تمام تکلیف(گناہ کا نتیجہ) کو مٹا دیتا، تو ہم کبھی بھی یہ احساس نہ کر سکتے کہ گناہ کس قدر بھیانک ہے اور کبھی بھی اُس کے حل کے طالب نہ ہوتے۔

کیا حضرت یحییٰ بپتسمہ سے پہلے حضرت عیسیٰ کو جانتے تھے؟

متی 13:3-14 – ”کیاحضرت یحییٰ حضر ت عیسیٰ کے بپتسمہ سے پہلے اُنہیں جانتے تھے یا نہیں (یوحنا 33:1)؟“

جناب مسیح کے بپتسمہ تک،حضرت یحییٰ، مسیح کو ایک دُور کے رشتہ دار کے طور پر جانتے تھے جو ایک اَور شہر میں پلے بڑھے تھے۔
اُن کے دل میں اِس بات کے چند شکوک ہو سکتے تھے کہ آیا حضرت عیسیٰ مسیحا ہیں یا نہیں لیکن جب رُوح القدس کبوتر کی مانند اُن پر اُترا تو یہ واضح تصدیق تھی کہ اس سے حضرت یحییٰ کو یقین ہو گیا کہ واقعی حضر ت عیسیٰ ہی خُدا تعالیٰ کے موعودہ مسیحا ہیں۔

چپٹی زمین؟

متی 8:4 -”یہاں لکھا ہے کہ زمین چپٹی ہے جو کہ درست نہیں ہے۔“

اگر نقاد نے غور سے پڑھا ہوتا تو وہ دیکھتا کہ یہ ایک معجزانہ اورفوری رویا تھی جسے لوقا 5:4واضح کرتی ہے:”پھر ابلیس نے اُسے اُونچے پر لے جا کر دُنیا کی سب سلطنتیں پل بھر میں دکھائیں۔“یہ سمجھ لینا احمقانہ بات ہے کہ لوقا ا ورمتی نے روم کے بارے میں یہ تصور دیا کہ اُسے ایک اُونچے پہاڑ پر سے دیکھا جا سکتاتھا۔وہ ایک معجزانہ رویا درج کر رہے تھے۔کوئی معراج کے بارے میں سوال پوچھ سکتا ہے،کہ کوئی نبی کس طرح ایک ہی رات میں پروں والے گھوڑے پر سوار ہو کر یروشلیم تک اور آسمان تک گیا ہو اور پھر واپس آیا ہو۔

قرآن میں بھی ایسی آیات ملتی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ زمین چپٹی ہے:

”اورآسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیاہے اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کئے گئے ہیں اورزمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
(سورۃ الغاشیہ 18:88-20)

اِس آیت پر نامور مفسِّر الجلالین کی تفسیرمیں لکھا ہے،

جہاں تک اُس کے لفظ سُطِحتَ ہموار بچھا دیا‘ کا تعلق ہے اِس کی لغوی قرأت تجویز کرتی ہے کہ زمین چپٹی ہے جو شریعت کے زیادہ تر علمائے کرام کی رائے ہے نہ کہ گول جیسی کہ علم ِ نجوم والے کہتے ہیں …“1

اِسی طرح مصر کے علم ِ الہٰی کے ماہر امام سیوطی نے بھی یہ کہا کہ زمین چپٹی ہے۔

  1. Available online from http://altafsir.com

یردن یا گلیل؟

متی 18:4-22 – ”کیا حضرت عیسیٰ پطرس اور اندریاس کوپہلے گلیل کی جھیل کے کنارے ملے یا دریائے یردن کے کنارے (یوحنا42:1-43)؟“

کوئی بھی حوالہ یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ حضرت عیسیٰ شمعون او راندریاس سے ملے،مگر ہم یہ نتیجہ اَخذ کر سکتے ہیں کہ یوحنا
اُن کی پہلی ملاقات حضرت یحییٰ کے علاقے میں لکھتے ہیں اور متی دوسری ملاقات واپس گلیل میں بیت صیدا میں گھر پر بیان کرتا ہے۔ ورنہ شمعون او راندریاس کے لئے یہ واقعی حیرت کی بات ہوتی کہ ایک مکمل اجنبی شخص کے محض یہ کہنے پر کہ ”میرے پیچھے ہو لے“ اُس کی پیروی کرتے، جب تک کہ اُن کا اُس کے ساتھ ماضی میں کوئی تجربہ نہ ہوا ہوتا۔حضرت عیسیٰ پہلے ہی اُن پر اپنے معصوم کردار،معجزات اور تعلیم کو یردن میں ثابت کر چکے تھے۔یہی وجہ ہے کہ وہ بغیر کوئی سوال کئے گلیل میں اُن کے پیچھے ہو لئے۔

دوسرا گال پھیرنا

متی 38:5-39 -”بے انصافی کے سامنے دوسرا گا ل پھیرنا حماقت اور غیر منصفانہ عمل ہے۔“

کچھ نے یہ بحث کی کہ وہ امن پسندی جس کا حضرت عیسیٰ مسیح دعویٰ کرتے ہیں وہ قابل ِ مذمت ہے۔یہ ایک دلچسپ دعویٰ ہے،خاص طور پرجیسے کہ پچھلے چند سالوں میں دنیانے جنگ او ردہشت گردی کے تباہ کُن نتائج کو دیکھا ہے۔ہم اِس حقیقت کے گواہ رہ چکے ہیں کہ مذہب کے نام پر جنگ،عسکری قوت،دہشت گردی اور بڑھتی ہوئی قومیت نے صرف دنیا کو دُکھ اور تکلیف،غم اور مصیبت ہی دی ہے۔جو مسائل دنیا کو درپیش ہیں جنگ اُن کا حل نہیں نکالتی۔اگر جنگ دنیا کے حالات کو بہتر نہیں بنا رہی تو کیا ہم دوسرے متبادل ذرائع پر غور نہیں کر سکتے؟

یہ آیات جن کا ذِکر اوپر کیا گیا ہے اِن سے پہلے،حضرت عیسیٰ مسیح نے فرمایا،”مبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں کیو نکہ وہ خدا کے بیٹے کہلائیں گے“(متی 9:5)۔صلح کرانے والوں کو ”خدا کے بیٹے“ کیوں کہا گیا ہے؟کیوں کہ خُدا تعالیٰ ہی تمام امن کا وسیلہ ہیں اور وہ جو امن لانے کے لئے کام کرتے ہیں وہ اپنے کردار میں خُدا تعالیٰ کی مانند ہیں۔

انجیل مقدس یہ تعلیم دیتی ہے کہ عدالت کے روز خُدا تعالیٰ واقعی بے انصافی کا بدلہ لے گا لیکن گناہ آلودہ،خطا کار بنی نوعِ انسان ہوتے ہوئے،ہمیں بدلے کو خُدا تعالیٰ کے ہاتھ میں چھوڑ دینا چاہئے۔ انصاف کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہے لیکن ایمان داروں کو بِنا تشددکے مزاحمت،سچائی اور مضبوط دلیری سے بُرائی کی مخالفت کرنے کو کہا گیا ہے نہ کہ بم دھماکوں اور دہشت گردی سے۔ہم آدمیوں کے ضمیر سے اپنے مضبوط اور بے خوف ایمان کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ طاقت سے زیادہ مضبوط سچائی ہے،جوبدی کے آگے، موت کے سامنے بے خوف رہنا ہے۔حضرت عیسیٰ مسیح کے پیروکاروں میں امن پسند شہادت کی روایت قائم ہے جو اپنے دشمنوں کی محبت سے بھری ہوئی ہے جس نے بے شمار لاکھوں زندگیوں کو مسیح کی راہ اختیار کرنے کی جانب مائل کیا۔

حضرت عیسیٰ مسیح نے فرمایا،”اپنا اطمینان تمہیں دیتا ہوں۔جس طرح دنیا دیتی ہے مَیں تمہیں اُس طرح نہیں دیتا۔“انسانوں کے قائدین نے طاقت کے ایک خونریز انقلاب کے بعدایک پُرامن ریاست قائم کرنے کا وعدہ کیا مگر اُنہوں نے خونریزی کے علاوہ کچھ حاصل نہ کیا۔حضرت عیسیٰ مسیح یہاں او رابھی ایک مختلف قسم کا امن پیش کرتے ہیں۔موت اور تباہی فتح تو لاسکتی ہیں مگر وہ انصاف یا امن کبھی نہیں لائیں گی۔

یہ دُنیا جس نے مذہب کے نام پر جنگ کا پھل دیکھا ہے؛ہم جانتے ہیں کہ صرف حضرت عیسیٰ مسیح کی باتیں ہی بے انصافی اور تباہی کے سلسلے کو ختم کرنے کا مناسب جواب ہیں۔ حضرت عیسیٰ مسیح کی قیمتی تعلیمات نے بے شمار لوگوں کو آپ کا شاگرد بننے کی طرف مائل کیا۔

کُتے اور سؤر؟

متی 6:7 – ”انجیل شریف کس طرح غیر ایمان داروں کے لئے ”کتوں“اور ”سؤروں“ کے ناشائستہ الفاظ استعمال کر سکتی ہے؟انبیا کو
دوسروں کے لئے ایسی اصطلاحات استعمال نہیں کرنی چاہیے تھیں۔“

یہ حوالہ بتا رہا ہے کہ حقیقی ایمان داروں کو اُن کو انجیل کی منادی غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رکھنی چاہئے جو سختی سے اِسے ردّ کرتے ہیں
تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں اور زیادہ قبول کرنے والوں میں انجیل کی منادی کرسکیں (دیکھئے 14:10)۔یہ آیت براہ ِ راست کسی شخص کو بھی کتا یا سؤر نہیں کہتی،یہ روزمرہ زندگی میں سے یہ بیان کرنے کے لئے صرف ایک استعارہ استعمال کرتی ہے کہ کسی شخص کو اُن لوگوں پر قیمتی باتیں ضائع نہیں کرنی چاہئیں جن کو اُن کی قدر نہیں ہے۔

قرآن نے خود شریروں کو بیان کرنے کے لئے ایسے ہی استعارے استعمال کئے ہیں۔ہمیں قرآن میں ملتا ہے کہ بدکاروں کو کتے (175:7-177)،جانور(25,22:8)،گدھے(5:62)اورحتیٰ کہ سؤروں میں تبدیل ہونے کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔یہ اصطلاحات یہ دکھانے کے لئے مجازی معنوں میں استعمال ہوئی ہیں کہ لوگ کس طرح خُدا تعالیٰ کے فضل و کرم کے بغیر تباہ اور بگڑے ہوئے ہیں۔خُدا تعالیٰ کی راہنمائی کے بغیر،آدمی مکمل طور پر بگڑا ہوا ہے اور ایسے کام کرتا ہے جو جانور بھی نہیں کرتے ہوں گے۔

کیا حضرت عیسیٰ مسیح نے سؤر چُرائے؟

متی 28:8-34 – ”حضرت عیسیٰ مسیح نے سؤروں کا ایک غول چُرایا اور اُنہیں ہلاک کر دیا اِس لئے وہ ایک چور ہیں۔“

صاف ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح نے سؤروں کا غول نہیں ”چُرایا“ حتیٰ کہ اُنہوں نے ہاتھ بھی نہیں لگایا؛سؤروں کو کسی چیز میں بھیج دینا مشکل ہی سے ”چوری“ سمجھا جا سکتا ہے۔

حقیقت میں کھوئے ہوئے سؤروں پر دھیان دینابالکل گناہ آلودہ سوچ ہے جو حضرت عیسیٰ مسیح اِس واقعہ کے ساتھ دکھانے کی کوشش کررہے تھے۔دنیاوی سوچ لالچ کے ساتھ املاک اور ملکیت کے حقوق پر لگی رہتی ہے جو کہ بدروح گرفتہ آدمی کی طرح کے لوگوں کے دُکھوں کو نظر انداز کرتی ہے۔حضرت عیسیٰ مسیح گاؤں والوں کی اِس ڈرامائی واقعہ کے ساتھ غلط ترجیحات کو چیلنج کرتے ہیں اور اِ س رُوح میں کہتے ہیں،”یہ آدمی جو دُکھ اور مصیبت سے آزاد کیا گیا وہ اُ س بات سے کہیں زیادہ اہم ہے جس پر آپ توجہ دیتے ہیں اور وہ ہے آپ کا مال و اسباب۔“

کیا یائیر کی بیٹی مُردہ تھی یا تقریبا ً مُردہ تھی؟

متی 18:9 -”کیا یائیر نے حضرت عیسیٰ مسیح کو بتا یا تھا کہ اُس کی بیٹی ’ابھی مری ہے‘یا وہ’مرنے کو تھی‘(مرقس23:5)؟“

دونوں بیانات یائیر نے کہے ہوں گے؛متی ایک بیان شامل کرتا ہے اور مرقس دوسرا۔ایسا ہو سکتا ہے کہ جیسے یائیر حضرت عیسیٰ مسیح کو بتا رہا تھا کہ اُس کی بیٹی موت کے دہانے پر ہے یہ اُسے ایک پیامبر نے یہ خبر دی کہ وہ مر چکی ہے۔یا پھر شاید وہ شروع میں حضرت عیسیٰ مسیح کے سامنے یہ تسلیم کرنے میں خوفزدہ(خوفزدہ اِ س وجہ سے کہ شاید یہ معاملہ حضرت عیسیٰ مسیح کے لئے کہیں زیادہ مشکل ہو) تھا کہ درحقیقت وہ مر چکی تھی،لیکن جیسے ہی اُس نے بتانا شروع کیا،اُس نے یہ تسلیم کیا کہ وہ مر چکی ہے۔اناجیل کے مصنفین اِس مکمل واقعہ کی ہر ایک تفصیل اور کہے ہوئے لفظ کو لکھنے کا دعویٰ نہیں کرتے بلکہ وہی بیان کیا ہے جو واقعے کے لئے خاص تھا۔

لاٹھی یا کچھ بھی نہیں؟

متی 9:10 -”کیا حضرت عیسیٰ مسیح نے اپنے شاگردوں کو اپنے سفر میں لاٹھی لینے کو منع کیا یا اجازت دی؟“

شاگردوں سے کہا گیا کہ وہ سفر کے لئے سامان لینے یا نئی لاٹھی خریدنے میں وقت ضائع نہ کریں لیکن اگر اُن کے پاس پہلے سے لاٹھی تھی تو اُنہیں اُسے اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت تھی۔ہمیں یہ فرض کرنا چاہئے کہ سفر کے لئے اضافی سامان نہ خریدنے کی غرض سے لوقا کا مطلب بھی وہی ہے جو متی کا ہے۔ضروری طور پر حضرت عیسیٰ مسیح فرما رہے تھے،جیسے تم ہو ویسے ہی جاؤاور سفر کے لئے کوئی سامان نہ خریدو،
خُدا تعالیٰ تمہیں خود عطا کر دیں گے۔اناجیل ہمیں واضح طور پر یہ بتاتی ہیں کہ حضرت عیسیٰ مسیح کے احکام دقیانوسی معنویت پر مرکوز نہیں تھے بلکہ فہم اور فرماں برداری کی سمجھ پر مرکوز تھے۔

اناجیل کے مُستند ہونے پر سوال اُٹھانے کے لئے ایک معمولی بات سامنے لائی گئی ہے، جو نقادوں کی مایوسی کی باتوں کو ظاہر کرتی ہے۔یہ حقیقت کہ صدیوں سے مسیحی نقل نویسوں نے اِس اقتباس کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی او ریہ اصلی متن کے معتبر ہونے کا ایک ثبوت ہے جسے جان بوجھ کر بگاڑا یا مسخ نہیں کیا گیا۔